راولپنڈی:عیدالاضحیٰ پرسکیورٹی پلان تشکیل،3000پولیس افسران وجوان اورلیڈیزپولیس نمازعیدسےقبل تعینات کئےجائیں گے

 
0
527

کسی بھی کالعدم تنظیم کوقربانی کی کھالیں جمع کرنےکی اجازت نہیں، تمام پارکس،تفریح گاہوں اورمویشی منڈیوں میں بھی پولیس کےجوان تعینات ہوں گے

‏راولپنڈی، اگست 21(ٹی این ایس):  عیدالاضحیٰ پرراولپنڈی پولیس نےسکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ پلان کے مطابق 3000پولیس افسران وجوان اورلیڈیزپولیس نمازعیدسےقبل تعینات کئےجائیں گے‏فرائض سےغفلت برتنےوالوں کےخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

‏حساس مقامات پرسکیورٹی سخت اوربم ڈسپوزل اسکواڈسرچنگ کریگا۔‏راولپنڈی میں کسی بھی کالعدم تنظیم کوقربانی کی کھالیں جمع کرنےکی اجازت نہیں ہوگی ‏خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی ‏تمام پارکس،تفریح گاہوں اورمویشی منڈیوں میں بھی پولیس کےجوان تعینات ہوں گے۔