اسلام آباد، ڈاکوؤں نے  میاں بیوی کو اے ٹی ایم سے  رقم نکا لنے کے بعد لوٹ لیا، تعاقب کرنے پر فائرنگ کرکے دو  افرادکو زخمی کردیا

 
0
478

اسلام آباد، اگست 21(ٹی این ایس):  محمد بخش اوراسکی بیوی راولپنڈی الائیڈ بنک شکریال کی اے ٹی سے روم نکلوا کر جب اپنے گھر کے قریب پہنچے تو نامعلوم ڈاکوں نے رات تقریبا 12 بجے خاتون سے گن پوائنٹ پرس اور موبائیل چھین کر بھاگ گئے انکے شور مچانے پر پڑوسی سلطان محمود اور محمد بخشن نے موٹر سائیکل پر ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کیا جب ٹرانسفارمر۔ وک حیدر نرسنگ کے قریب پہنچے تو انھوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر بینظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

دونوں کے پیٹ میں گولیاں لگیں ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے گولیاں نکال لی ہیں زخمی محمد بخش کی حالت خطرے میں ہے جبکہ سلطان محمود بھی ہوش میں نہیں آیا لیکن ڈاکٹرز کیمطابق اسکی حالت سنبھل جائے گی جس پر تاحال پولیس کی روایتی سستی کےباعث کوئی کاروائی نہ کی گئی واقعہ تھانہ صادق آباد کے ایک کلو میٹر کے فاصلے پرہواتاحال کوئی بھی زمہ دار آفسر پولیس آفسر میں سے کسی نے کوئی دلچسی نہ لی۔