اسلام آبادہائیکورٹ نے صدارتی انتخاب کے امیدواروں کے تجویزاورتائیدکنندگان کو 29 اگست کوطلب کر لیا

 
0
381

اسلام آباداگست 27(ٹی این ایس)صدارتی انتخاب کے لئے چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے امیدواروں کے تجویزاورتائیدکنندگان کو 29 اگست کوطلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کے لئے امیدوارعارف علوی،فضل الرحمان اوراعتزازاحسن کوسکروٹنی کیلئے طلب کیاگیاہے ۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عارف علوی کے تجویزکنندہ قاسم سوری اورتائیدکنندہ صداقت علی کوطلب کر لیا ہے اسی طرح فضل الرحمان کے تجویزکنندہ صلاح الدین اور تائید کنندہ احسن اقبال کو طلب کیا گیا ہے جبکہ اعتزازاحسن کی تجویزکنندہ شیری رحمان اورتائیدکنندہ خورشیدشاہ کوبھی طلب کیا گیا ہے ۔ان تمام امیدواروں کے تجویزاورتائیدکنندگان کو 29 اگست کوطلب کیا گیا ہے ۔