سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت و اظہار رنج،حکومت سے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم اور تجارت بند کرنے کا مطالبہ

 
0
422
Px13-054 ISLAMABAD: Jan13 – Federal Minister for Interior Senator A Rehman Malik winding up debate on Karachi situation at the Parliament House. ONLINE PHOTO

اسلام آباد اگست 28(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت و اظہار رنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی ناپاک جسارت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہماری جان و مال سب کچھ قربان ہیں۔
منگل کے روز سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہےکہ دوسرے مذاہب کی توہین کرنا اقوام متحدہ کی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ ہمیشہ یورپ کیطرف سے کئے گئے ہر خلاف ورزی پر خاموش رہی ہے۔حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم اور تجارت بند کرے۔ حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ائیندہ اجلاس میں اٹھائے۔حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں مذمتی قرارداد لے آئے اور او آئی سی کو اس حوالے سے متحرک کرے۔
انہوں نے کہا دوسرے مذاہب کیخلاف نفرت و گستاخانہ اقدامات ہمیشہ امریکہ و ہالینڈ سے شروع ہوئے ہیں۔امریکہ کے کسی صدر نے آج تک گستاخانہ خاکوں کی مذمت نہیں کی ہے۔اسطرح کے قابل مذمت و گستاخانہ اقدامات بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے زہر قاتل ہیں۔ گستاخانہ مواد کو پاکستان میں بلاک کرنے کیلئے 25 ملین ڈالر قیمت کا ایک فلٹر آلہ درکار ہے۔ 25 ملین ڈالر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات سے بڑھ کر نہیں ہے۔ حکومت پی ٹی آئے کو درکار انسٹرومنٹ کیلئے فوری طور پر 25 ملین ڈالر مہیا کرے۔ گستاخانہ مواد کو پاکستان میں فوری طور پر بلاک کی جائے تاکہ قوم کی دل آزاری نہ ہو۔