فریال تالپور کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

 
0
325

کراچی اگست 30(ٹی این ایس)سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور کی ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔فریال تالپورکی ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک کے جونیر نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک کراچی میں نہیں ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے فاروق نائیک کی عدم موجودگی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی، عدالت نے فریال تالپور کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کیے تھے۔فریال تالپور نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں، چالان میں نہ تو ان کا کوئی کردار واضح ہے نہ ہی الزامات سے ان کا کوئی تعلق ہے۔درخواست میں انہوں نے ایف آئی اے کے عبوری چالان کو معطل کرنے اور حکم امتناع جاری کرکے کارروائی کی استدعا کی ہے۔