ملزمان کے قبضے سے 7 پستول، کارتوس اورمنشیات بھی برآمد کی گئی، پولیس
پشاور اگست 30(ٹی این ایس) تھانہ فقیرآباد کی حدود میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشن کے نتیجے میں 37 افراد گرفتار جب کہ ن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔زرائع کے مطابق پشاورمیں تھانہ فقیر آباد کی حدود اوراس کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اورپولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں ملزمان سمیت 37 مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے جب کہ ان سے اسلحہ ومنشیات بھی برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق آپریشن میں آرمی، پولیس، لیڈی پولیس اورسراغ رساں کتوں کے ساتھ بی ڈی ایس کے عملے نے بھی حصہ لیا ، ملزمان کے قبضے سے 7 پستول، کارتوس اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔