نبی کریم ﷺ مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں ،مگر ان کو سمجھائیں گے:وزیر اعظم عمران خان

 
0
780

اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس) ہالینڈ میں جاری گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف وزیر اعظم عمران خان نے وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیومیں کہا گیا ہے کہ جو ہالینڈ کے اندر خاکے نکلے جس میں ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کی گئی ،نبی کریمﷺمسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں،جب کوئی نبیﷺکی شان میں گستاخی کرتاہے توتمام مسلمانوں کوتکلیف ہوتی ہے،مسئلہ یہ ہے کہ مغرب کے لوگوں کو اس چیز کی سمجھ نہیں ہے،مغرب کو اس چیزکی اس لیے سمجھ نہیں کہ ہم مسلمانوں نے ان کوسمجھایا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم انہیں تب سمجھا سکیں گے جب ایک مسلمان ملک ان کے سفیر کو بلا کر اس کے سامنے احتجاج نہ کرے،تمام مسلمان مل کر اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں بتائے کہ ہمیں ان کے اس فعل سے کتنی تکلیف ہوتی ہے جب بار بار ہمارے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے ،جب ہم سب ملک کر ایک پیج پر آکر ان کے سامنے احتجاج کریں گے تو تب ہی یہ سب رکے گا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے شاہ محمود قریشی سے کہ دیا ہے انہوں نے کئی مسلمان ملک جو کہ او آئی سی کے ممبر ہیں ان سے رابطے کرنا شروع کر دئے ہیں ،اقوام متحدہ میں وہ میٹنگز کریں گے اور انشاءاللہ ہم بھرپور احتجاج کر کے انہیں سمجھائیں گے کہ جو تھوڑے لوگ یہ سب فتنہ کرتے ہیں اور اکثریت کو اس کا علم نہیںاور وہ اسلام کو بر بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں ہم انہیں سمجھائیں گے بھی اور احتجاج بھی کریں گے ۔انشا ءاللہ ہم کامیاب ہوں گے ۔