سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی میڈیا کو وارننگ میڈیا نے وکلاء کا موقف پیش نہ کیا تو اسلام آبا دہائیکورٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی

 
0
261

اسلام آباد دسمبر 12 (ٹی این ایس): سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ نے میڈیا کو وارننگ جاری کردی ہے ۔ تفصیل کے مطابق عمیر بلوچ کا کہنا ہے کہ میڈیا یکطرفہ موقف پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر میڈیا نے وکلا ء کا مو قف پیش نہ کیا تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کے داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی۔ عمیر بلوچ نے کہا ہے کہ میڈیا دونوں آنکھوں سے دیکھے اور اگر ایسا نہ کیا تو میں میڈیا کو بطور سیکریٹری وارننگ جاری کرتا ہوں۔
عمیر بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے ہسپتال کے اندر سے پتھراوٴں کیا۔ جنرل سیکریٹری عمیر بلوچ نے چیف جسٹس اسلام آباد کی عدالت سے وکلاء کو باہر نکال دیا۔


یاد رہے گزشتہ روز قبل وکلاء زبرستی پی آئی سے میں داخل ہو گئے تھے۔
پنجاب اسٹیٹوٹ آف کارڈ یا لو جی میں و کلا ء کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی ۔ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے تھے، اور پولیس کی موبائل کو جلا دیا گیا تھا۔ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں اب تک 6 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں 12 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ وکلاء نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پرکو تشدد کا نشانہ بنایاتھا ۔
لیکن افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ اس تمام صورتحال میں وکلاء جشن مناتے رہے۔ واضح رہے وکلاء کی توڑ پھوڑ سے پی آئی سی میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آئی تھی جس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں وکلاء کے حملے سے 10 کروڑ کا نقصان ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز و کلا ء کی توڑ پھوڑ سے 10 کروڑ پر سے زائد کا نقصان ہوا۔ اور ساتھ ہی ساتھ ایمرجنسی کی بحالی میں ایک ماہ سے زائد کا وقت درکار ہوگا۔