اسلام آباد (ٹی این ایس) اپوزیشن لیڈر کیلئے ناموں پر غور، محمود اچکزئی فیورٹ امیدوار کے طور پر سامنے

 
0
33

اسلام آباد (ٹی این ایس) متحدہ اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر غور جاری ہے، جبکہ بیرسٹر گوہر، علی محمد خان اور اسد قیصر کے نام بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر بننے سے معذرت کر لی ہے تاہم انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے رابطے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔