مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے

 
0
566

لاہور جون 22 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شہباز شریف کی مثاقِ معیشت کی تجویز کو مسترد کر دیا اور اسے مذاق قرار دے دیا۔ ذرائع کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بیانیہ مریم نواز اور نواز شریف کے بیانیے سے پہلے دن سے ہی مختلف تھا۔
نواز شریف اور مریم نواز کا حساس اداروں سے متعلق بیانیہ الگ ہے جبکہ شہباز شریف کا الگ ہے۔مریم نواز کی دادی اماں نے اس سلسلے میں معاملات ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی تاہم یہ ممکن نہیں ہو سکا۔جس کے بعد مریم نواز نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چچا پر بھی تنقید کی اور ان کے بیانیے سے اختلاف کا اعتراف کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے چچا کے بیانیے سے بغاوت کر دی جو کہ حکومت کے ساتھ چلنا چاہیے تھے اور پاکستان کی معیشت کی بہتری کی بات کر رہے تھے لیکن مریم نواز کی آج کی پریس کانفرنس نے یہ ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔مریم نواز کے ساتھ ساتھ پرویز رشید کا بیانیہ بھی ہمیشہ سے اداروں کے خلاف رہا ہے۔
خیال رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی صدر شہبازشریف کی میثاق جمہوریت کی تجویز مسترد کردی، ا نہوں نے کہا کہ میثاق معیشت مذاق ہے، جس شخص نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، گروتھ ریٹ، اسٹاک ایکسچینج کو ڈبو دیا، مہنگائی کردی، ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آیا ، اس کو میثاق معیشت کا این آراونہیں دیا جائیگا، بلکہ گھیراؤکریں گے، نالائق اعظم اب اپنی نالائقی پر اپوزیشن کی مہر لگانا چاہتا ہے۔