اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تقرری و تبادلے جاری

 
0
400

اسلام آباد اگست 31(ٹی این ایس)نئی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے وفاقی بیورو کریسی میں افسران کی تقرری و تبادلے جاری ہیں ،اسی ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر نجیب الرحمن بگوی ایس ایس پی(آپریشن) کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،جمعہ کے روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نجیب الرحمن بگوی کی خدمات اسلام آباد پولیس سے لے کر حکومت پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں،جبکہ فارن سروس آف پاکستان میں تعینات گریڈ 20 کے افسر محمد خلیل جمالی ڈی جی وزارت خارجہ کا تبادلہ بطور جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس کر دیا گیا ہے۔