دپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں سوانح حیات پر بننے والی فلموں کیخلاف پھٹ پڑیں

 
0
8747

معروف شخصیات کی زندگی کو فلمی شکل میں کیسے کوئی ان کی پوری زندگی کی کارکردگی کو چند گھنٹے کی فلم میں دکھا سکتا ہے
ممبئی اگست 31 (ٹی ا ین ایس) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں سوانح حیات پر بننے والی فلموں کے خلاف پھٹ پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں فنکاروں کی سوانح حیات پر فلمیں بننے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے اور گزشتہ چند ماہ میں مجھے لا تعداد بار سوانح حیات پر مبنی فلم میں کام کرنے کی آفر آئیں۔دپیکا کا کہنا تھا کہ معروف شخصیات بہت ہی قابل احترام ہیں، اْن کا کام بہت ہی مضبوط ہوتا ہے درحقیقت وہ سب طاقتور بھی ہوتے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ جب ان شخصیات کی زندگی کو فلمی شکل میں ڈھالا جاتا ہے تو آپ کیسے کسی کی پوری زندگی کی کارکردگی کو چند گھنٹے کی فلم میں دکھا سکتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ تمام معروف شخصیات کی زندگی پر اْن کے فن کی وجہ سے تو فلم بنائی جاتی ہے لیکن سڑک پر موجود ایک عام آدمی بھی اتنی ہی محنت کرتا ہے لیکن اْن کی زندگی پر فلم نہیں بنائی جاتی۔