جامشورو حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

 
0
1011

جامشورو ستمبر 1(ٹی این ایس)جامشورو میں ویگن اور پک اپ میں تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی ہےحادثے میں چار زخمی بھی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر ویگن اور پک اپ میں تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے قوقعہ پہ پہنچ امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ہے۔