پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا

 
0
456

اسلام آباد ستمبر 1(ٹی این ایس) پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان کے شہر جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جلال آباد میں اپنے قونصل خانہ کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وزارت خارجہ نے قونصل خانہ بند کرنے کیلئے افغان حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان کے مقامی حکام پاکستانی قونصلیٹ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ جلال آباد کے نئے گورنر نے سیکیورٹی کے انتظامات میں مسلسل مداخلت کی۔ ترجمان دفترخارجہ نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔