خاتون اوّل بشریٰ عمران کا یتیم بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا

 
0
468

اسلام آبادستمبر 1 (ٹی این ایس)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران دارالشفقت لاہور پہنچ گئیں ، ان کے ہمراہ ان کی سہیلی فرح خان بھی ہیں ۔ذرائع کے مطابق خاتون اوّل بشریٰ عمران یتیم بچوں کیلئے کھانا لیکر دارالشفقت پہنچی تھیں ۔وہ خود بھی یتیم بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گی اور ان کے ساتھ وقت گزارا یں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان دورزہ دورےپرلاہور پہنچ گئےہیں، وزیراعظم آج گورنر ہاؤس میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان سےلاہورمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرذاکر خان نےملاقات کی جس میں عمران خان کوکرکٹ میں لانےوالےان کے رشتے دار جاوید زمان،کزن قمر زمان ،قریبی دوست یوسف صلاح الدین اورعمر فارق گولڈی بھی موجودتھے ، ملاقات میں کرکٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔