اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد

 
0
551

ملزم اویس اختر قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 791 سے برمنگھم جا رہا تھا، اے ایس ایف

اسلام آبادستمبر 1 (ٹی این ایس)نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے برطانیہ جانے والے مسافر سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔زرائع کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ کے شہر برمنگھم جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جسے اے ایس ایف نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم اویس اختر قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 791 سے برمنگھم جارہا تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور 12 عدد گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔