وزیراعظم  کی زیرصدارت اجلاس، متوسط طبقےکیلئےکم قیمت 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکےمنصوبےپر بات چیت

 
0
374

‏اسلام آباد، ستمبر 04 (ٹی این ایس):کم لاگت گھروں سےمتعلق وزیراعظم  کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا  جس  میں متوسط طبقےکیلئےکم قیمت 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکےمنصوبےپر بات چیت کی گئی ۔ٹاسک فورس نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکےمنصوبےکے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کم لاگت50لاکھ گھروں کی تعمیرحکومت کااہم ترین ترجیحی منصوبہ ہے.