کراچی: چیئرمین بلدیہ کا اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ ،کیماڑی اور سرجانی ٹاؤن میں موجود امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کی گزرگاہوں کا معائینہ

 
0
533

کراچی، ستمبر 03 (ٹی این ایس):عاشورہ محرم کے حوالہ سے بلدیہ غربی کی تمام یونین کونسلوں میں جاری بلدیاتی وسائل کی فراہمی کے کاموں کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ ،کیماڑی اور سرجانی ٹاؤن میں موجود امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کی گزرگاہوں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا بلدیہ غربی کی جانب سے ہر یونین کونسل میں موجود امام بارگاہوں اور خصوصا جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کچرہ و ملبہ ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ تجاوزات اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام انتہائی برق رفتاری سے جاری ہیں۔

چیئر مین کی ہدایت پر افسران و عملہ تعطیلات کے دوران اپنی زمہ داریوں میں مصروف عمل ہے چیئر مین بلدیہ غربی کی ہدایت پر مختلف مقامات جو جلوس کی گزرگاہیں ہیں ان مقامات پر جہاں امن و امان کی صورتحال مشکوک نظر آتی ہے وہاں TV.CC کا نظام مرتب کیا جائیگا چیئر مین نے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ ان کی یونین کونسلوں میں موجود مسائل کی معلومات حاصل کیں اور موقع پر موجود افسران کو شکایات کا خاتمہ کرنے کیلئے ہدایت جاری کیں اس موقع پر انکے ہمراہ متعلقہ یونین کونسلوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔