لاہور: نوبیاہتا جوڑے پر دلہن کے  بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ  کرکے بہنوئی کو ہلاک اور بہن کو شدید زخمی کردیا

 
0
721

لاہور، ستمبر 03 (ٹی این ایس):اسلام پورہ کےعلاقہ میں قتل کی اندوہناک واردات، نوبیاہتا جوڑے پر دلہن کے  بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ  کرکے بہنوئی کو ہلاک اور بہن کو شدید زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مقتول تنویر   جو پانی والے تالاب کارہائشی  تھا نے دو ماہ قبل کامران اور  ذیشان کی بہن ندا سے  پسند کی شادی کی تھی جس کا انھیں بہت رنج تھا۔

گزشتہ روز ملزم کامران.ذیشان ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور تنویر و ندا پر  اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

32 سالہ تنویر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ندا  شدید زخمی ہوئی  جس کی حالت ہسپتال میں نازک بتائی جا رہی ہے ۔

پولیس نے مضروبہ کا بیان لے کر قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔