وزیر اعلیٰ کے پی کے کا ڈینگی کے خلاف موثر اقدامات کا حکم

 
0
344

وزیر اعلیٰ کی پشاور سمیت تمام حساس علاقوں خصوصاً قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ مرکوز کرنےکی ہدایت

پشاور ستمبر 4(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے ڈینگی کی روک تھام اور پھیلنے کی وجوہات کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ڈینگی کی روک تھام اور پھیلنے کی وجوہات کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیتے ہوئے پشاور سمیت تمام حساس علاقوں خصوصاً قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے نئے اضلاع کے ساتھ علاج و معالجے سے متعلق رابطے کا طریق کار وضع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئے اضلاع کے ہیلتھ افسران مشترکہ طور پر صحت کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور ضلع خیبر اور دیگر حساس قبائلی اضلاع میں میڈیکل انٹو مالوجسٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کبل اسپتال سوات کو اپ گریڈ کرکے کیٹگری سی کا درجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پرانی عمارت کومنہدم کرکے 5 منزلہ ہائی رائز عمارت کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے۔ انہوں نے مٹہ اسپتال سوات کو اپ گریڈ کرنے کے کام کی رفتار میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔