کراچی ستمبر 4(ٹی این ایس):منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان انور مجید اور عبد الغنی مجید کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ آصف علی زرداری کے وکیل نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ آصف زرداری صدارتی الیکشن کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیں۔جس پربینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کردی۔












