حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے

 
0
364

اسلام آبادستمبر 4(ٹی این ایس):افغان طالبان نےحقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے انتقال کا اعلان کردیا ہے،اعلان میں ان کے انتقال کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔افغان طالبان کے اعلان کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی طویل عرصے سے بیمار تھے جس کے بعد وہ انتقال کر گئے ،ایک امریکی ادارے نے افغان طالبان سے منسوب بیان کو رپورٹ کیا ہے جس میں جلال الدین حقانی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
امریکی ادارے کے مطابق جلال الدین حقانی کی طالبان اور القاعدہ دونوں سے قرابت داری رہی ہے،نائن الیون کے حملے کے بعدجلال الدین حقانی نے اپنے نیٹ ورک کی کمان اپنے بیٹے کو سونپ چکے ہیں۔عالمی میڈیا اور افغان میڈیااورنےاس خبر کی تصدیق کی ہے۔افغان طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ زندگی بھر مختلف مشکلات کا سامنا کرنے والے جلال الدین حقانی زندگی کے آخر میں طویل عرصہ سے بیمار رہے۔افغان میڈیا سمیت متعدد بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے بھی طالبان کے ذریعہ سامنے آنے والی خبر کی تصدیق کی ہے۔افغان طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ زندگی بھر مختلف مشکلات کا سامنا کرنے والے جلال الدین حقانی زندگی کے آخر میں طویل عرصہ سے بیمار رہے۔