لالی وڈ فلم ’’لوڈویڈنگ ‘‘ کے کریڈٹ پر 10کروڑ سے زائد کابزنس

 
0
11719

مزاح سے بھرپور فلم ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ ویک اینڈ پر فیملیز کی اولین چوائس بن گئی
لاہور ستمبر 5 (ٹی این ایس) ہدایتکار نبیل قر یشی نے کہا ہے کہ مزاح سے بھرپور فلم ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ ویک اینڈ پر فیملیز کی اولین چوائس بن گئی، اس کا مجموعی بزنس 10 کروڑ سے زائد ہو گیا۔فلم بینوں نے فہد مصطفی اور مہوش حیات کی بہترین اداکاری اور شادی سے متعلق معاشرتی مسائل کی بہترین عکاسی پر دل کھول کر داد دی۔ عید پرڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم لوڈ ویڈنگ کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے مذکورہ فلم نے اتوار کے روز لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے دیگر سینماؤں میں مجموعی طور پر چار ملین سے زائد کا بزنس کیا ہے۔