بگ باس سیزن 12کی میزبانی کیلئے شاہ رخ پہلی ترجیح تھے‘سلمان خان

 
0
706

شاہ رخ نے شوٹنگ کی مصروفیات اور کاندھے کی چوٹ کی وجہ سے معذرت کرلی 
ممبئی ستمبر 5 (ٹی این ایس)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی میزبانی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گوا میں بگ باس سیزن 12 کی تشہیر کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔سلمان خان نے اس دوران انکشاف کیا کہ اس سیزن میں میری جگہ میزبانی کے لئے شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے لیکن انہوں نے شوٹنگ کی مصروفیات اور کاندھے کی چوٹ کی وجہ سے معذرت کرلی اور مجھے اس بات کا علم بھی اس تقریب کے دوران ہوا ہے جب کہ میں اس کے لئے شاہ رخ خان اور کلر ٹی وی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔