بیرون ملک غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی پر انعام ملے گا,وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

 
0
480

اسلام آباد ستمبر 5(ٹی این ایس)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک ایک ارب روپے کی غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو بطور انعام 20 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔اسلام آباد میں مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لیےٹاسک فورس قائم کر دی ہے، جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک یونٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔مشیر بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا کہ بیرون ملک موجود رقم کی معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ شفقت محمود کی سربراہی میں تعلیم کے لئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، مدارس اور انگریزی اسکولوں میں بنیادی تعلیم یکساں ہو گی، جبکہ نصاب کے لئے صوبوں کو شراکت داری دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بچوں سے زیادتی ،چائلڈ لیبر کو روکنے کے اقدامات کی منظوری دی ہے۔فواد چوہدری کے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کے منصوبے میں خرد برد کا بھی نوٹس لیا ہے۔