حیدرآباد، ستمبر 06(ٹی این ایس):یوم دفاع پاکستان کے موقع پر محکمہ کھیل و سندھ اسپورٹس بورڈ کی طرف سے ڈیفنس ڈے اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد 2018 کا آج جمعرات سے آغاز ہوگا، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد ارشاد علی مخدوم کے مطابق چارروز جاری رہنے والے فیسٹول میں ثقافتی کھیل ملاکھڑا ، شوٹنگ بال سمیت سات کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائے گے جس میں مرد و خواتین کھلاڑی ایک دوسرے سے نبر آزما ہونگے ، فیسٹول کا آغاز ٹیبل ٹینس ایونٹ سے ہوگا جس کے مقابلے آج برکت بھائی ٹیبل ٹینس ہال میں منعقد کیے جائے، اسی روز شام میں ٹنڈوجام میں ثقافتی کھیل ملاکھڑا کے مقابلے منعقد ہونگے، 7 ستمبر کو حیدرآباد کلب میں بیڈمنٹن چیمپیئن شپ (میل اینڈ فیمل) کے مقابلے منعقد ہونگے ، تھروبال کے مقابلوں کا میدان شاہ لطیف کالج میں سجے گا، شوٹنگ بال کا میلہ 8 ستمبر کو سروری شوٹنگ ل بال کلب حسین آباد میں لگے گا جبکہ فیسٹول میں شامل نیٹ بال اور ہینڈ بال میل اور فیمل کے مقابلے پولیس گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے۔