وزیر اعظم  پاکستان نے  سول سروس میں اصلاحات کی غرض سے  ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دیدی

 
0
420

اسلام آباد ، ستمبر 06(ٹی این ایس): وزیر اعظم  پاکستان نے  سول سروس میں اصلاحات کی غرض سے  ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

کیبنٹ سیکریٹیریٹ کی طرف سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے  وفاقی کابینہ کے 28 اگست کو لئے گئے فیصلہ کی رو شنی میں سول سروس میں اصلاحات کی غرض سے   19 رکنی ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔