7ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

 
0
432

لاہور ستمبر 7(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاک فضائیہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم فضائیہ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 7 ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شاہینوں نے شجاعت وبہادری کی عظیم داستان رقم کی، پاک فصائیہ نے جرات سے ملکی دفاع کیا اوردشمن کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 7ستمبرکوپاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست ونابود کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کرداردفاعی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وطن کے لیے جانیں نچھاورکرنے والے جانبازقوم کے ہیرو ہیں۔سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کا شماردنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، آج بھی پاک فضائیہ دشمن کی ہرچال کاجواب دینے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔