وفاقی حکومت نے پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس تبدیل کر دیئے

 
0
555

کلیم امام کو سندھ، محمد طاہر کو پنجاب اور  صلاح الدین محسود کو خیبرپختونخوا کے انسپیکٹر جنرل  متعین

اسلام آباد، ستمبر 07(ٹی این ایس):وفاقی حکومت نے پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس تبدیل کر دیئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری نوٹفکیشنز کے مطابق

‎ پرووِنشیل پولیس آفیسر(انسپیکٹر جنرل) خیبر پختونخواہ  محمد طاہر کو پرووِنشیل پولیس آفیسرپنجاب، صلاح الدین محسود  جو  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں OSD ہیں کو پرووِنشیل پولیس آفیسرخیبرپختونخوا  اور پرووِنشیل پولیس آفیسرپنجاب کلیم امام کو پرووِنشیل پولیس آفیسر سندھ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ پرووِنشیل پولیس آفیسرسندھ امجد جاوید  سلیمی کو  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔