فلمسٹار میرا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کر یں گی 

 
0
826

چوہدری محمد سرور کو غریبوں کے ہسپتال کیلئے اراضی دینے کا وعدہ یاد دلاؤں گی ‘ گفتگو 
لاہور ستمبر 8( ٹی این ایس) فلمسٹار میرا ایک بار پھر اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ کیلئے سرگرم ہو گئیں ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کر کے اراضی دینے کا وعدہ یاد دلائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق چار سال قبل اداکارہ میرا نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی تھی اور ان سے ہسپتال کیلئے اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر چوہدری محمد سرور نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس حوالے سے انکی ضرور مدد کریں گے مگر بعد ازاں چوہدری سرور مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور اب وہ دوبارہ گورنر پنجاب بنے ہیں جس پر اداکارہ میرا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو ہی گورنر ہونا چاہیے جو اصولوں کی پاسداری کرتا ہواور اس کے دل میں انسانیت کا در د موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ میں غریبوں کے لئے اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ بارے ان سے ملاقات کرنے کی خواہشمند ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ میری درخواست پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے ہسپتال کے لئے جگہ فراہم کریں گے۔