لاہور اپریل 09 (ٹی این ایس): احتساب عدالت لاہور نے بیرون ملک رقوم کی منتقلی کیس میں ملوث شریف فیملی کے فرنٹ مین محمد مشتاق کو 23 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی،نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ محمد مشتاق شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے، جنہوں نے شوگر ملز میں منیجر کے فرائض سرانجام دیئے ہیں اور ملزم نے 60 کروڑ روپے سلمان شہباز کے اکائونٹ میں منتقل کئے،،ْ ان معاملات میں ملزم سے تفتیش کرنی ہے لہذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 23 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ ایک تحقیقاتی ادارے نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔