جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب کے دوران نسوار نہیں کھائی تھی،شاہد خان آفریدی

 
0
1299

لاہور ستمبر 8(ٹی این ایس) مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب کے دوران نسوار کھانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جو کھایا وہ لونگ اور سونف تھی اور اگر آپ بھی کھانا چاہتے ہیں تو میرے پاس اب بھی موجود ہے۔
یوم دفاع و شہداءکے موقع پر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہد خان آفریدی بھی شریک ہوئے مگر ایک موقع پر جب وہ اپنے منہ میں کچھ رکھ رہے تھے تو کیمرے کی آنکھ نے انہیں پکڑ لیا اور یوں سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور کہا جانے لگا کہ لالہ بھی نسوار کھاتے ہیں۔
صحافیوں نے لالہ سے جب اس بارے میں سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اچھا! وہ ویڈیو، یار وہ تو بس میں نے لونگ اور سونف کھائی تھی اور یہ لو میرے پاس اب بھی پڑی ہے، اگر آپ نے کھانی ہے تو کھا سکتے ہیں، اگر لونگ اور سونف کی خوشبو اور مزہ لینا ہے تو میرے پاس ہے۔