کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پولیس سے تصادم کے دوران  ایک ملزم گرفتار

 
0
349

کراچی،ستمبر 10(ٹی این ایس): شاہ فیصل کالونی تھانہ ضلع کورنگی نے دوران موبائل پٹرولنگ موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ شخص کو روکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے ملزمان موٹر سائیکل سلیپ ہونے سے گرگئے اور پولیس نے ایک ملزم نبیل احمد ولد عبدل الستار کو گرفتار کرکے ایک 30 بور بمعہ 3 راونڈ اور ایک موبائل فون اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل نمبر 8016۔ KKO برامد کرلی جبکہ ساتھی ملزم رضوان عرف عمران ولد شہباز رات کی تاریخی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میی کامیاب ہوگیا ملزم سے برامد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ الفلاح کے مقدمہ الزام نمبر 229/2018 بجرم دفعہ 381،A ت پ میں مطلوب پاِئی گئی ملزمان گرفتار و مفرور کیخلاف تھانہ شاہ فیصل کالونی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔