شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی تکرار

 
0
551

صادق محمد کو  بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا منیجر بنانا درست فیصلہ نہیں، اس وقت انہیں اس عہدے کی نہیں بلکہ دعاوں کی ضرورت ہے: آفریدی

ماضی میں دورہ انگلینڈ سے قبل خراب انداز میں بیٹنگ پر میں نے انہیں ڈانٹا اور تکنیک بہتر کرنے کاکہا تھا، اب موقع ملنے پر میرے خلاف بیان دے کر اپنی بھڑاس نکال لی: صداق محمد

کراچی،ستمبر 10(ٹی این ایس): قومی ٹیم کے دو سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی تکرار چھڑ گئی ۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے صادق محمد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ اوپنر کی عزت اپنی جگہ لیکن انھیں بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا منیجر بنانا درست فیصلہ نہیں، اس وقت انہیں اس عہدے کی نہیں بلکہ دعاوں کی ضرورت ہے۔

آفریدی کے بیان پر سابق کرکٹر صادق محمد نے کہا کہ سابق کپتان نے ذاتی عناد کی وجہ سے میرے خلاف بیان دیا، ماضی میں دورہ انگلینڈ سے قبل خراب انداز میں بیٹنگ پر میں نے انہیں ڈانٹا اور تکنیک بہتر کرنے کاکہا تھا،آل راؤنڈر نے یہ بات دل میں رکھ لی اور اب موقع ملنے پر میرے خلاف بیان دے کر اپنی بھڑاس نکال لی۔