آسٹریلیا میں گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد،پولیس کی تحقیقات

 
0
426

متشبہ شخص گرفتار،تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متاثرہ لوگ آپس میں رشتہ دار تھے یا نہیں،ابتدائی تحقیقات 
کینبرا ستمبر 10(ٹی این ایس)ویسٹرن آسٹریلیا پولیس کے مطابق پرتھ کے نواحی علاقے میں ایک گھر سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پولیس نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گھر سے ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایک متشبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متاثرہ لوگ آپس میں رشتہ دار تھے یا نہیں۔حکام کا کہناتھا کہ فرانزک ٹیم نے واقعے کی ہر طرح سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی آسمنگٹن کے علاقے سے 7 افراد کی لاشیں ملی تھیں، سب کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔آسمنگٹن میں پیش آنے والا واقعہ آسٹریلیا میں 1996 کے بعد سب سے بڑا سانحہ تھا۔