امریکا کی شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے وابستہ اٹھ افراد اور پانچ گروپوں پر پابندیاں 

 
0
322

مذکورہ نیٹ ورک کیمیائی ہتھیار تیار کرنے والی شامی ایجنسی کے لیے الیکٹرانکس کا بندوبست کرتا تھا،محکمہ خزانہ
واشنگٹن26جولائی(ٹی این ایس)امریکا کے محکمہ خزانہ نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام سے وابستہ پانچ گروپوں اور آٹھ افراد کے خلاف پابندیاں عاید کردی ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ پابندیوں کا ہدف گروپ اور افراد ایک نیٹ ورک میں کلیدی حیثیت رکھتے تھے۔

یہ نیٹ ورک کیمیائی ہتھیار تیار کرنے والی شامی ایجنسی کے لیے الیکٹرانکس کا بندوبست کرتا تھا۔محکمہ خزانہ کے انڈر سیکریٹری برائے انسداد دہشت گردی سیگال مینڈلکر نے بیان میں کہا کہ شام کی جانب سے بے گناہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہولناک طریقے سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہمارے ذہنوں میں بدستور راسخ رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اسد رجیم کے سفاکانہ حملوں کو روکنے کے لیے اپنی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسد رجیم کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی معاونت کرنے اور اس کے لیے آلات خرید کر مہیا کرنے والے نیٹ ورکس کو پابندیوں کا ہدف بنا رہے ہیں۔