اسرائیلی وزیر اعظم دسمبر کے پہلے ہفتے میں فرانس کا دورہ ،صدرماکروں سے ملاقات کریں گے

 
0
466

پیرس نومبر 20(ٹی این ایس)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو آئندہ ماہ کے آغاز پر فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پیرس میں ہونے والی اس ملاقات میں لبنان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماکروں نے ٹیلی فون پر نیتن یاہو سے بات چیت کی اور انہیں لبنان کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے پچھلی مرتبہ اس سال جولائی میں فرانس کا دورہ کیا تھا۔