نپولین بوناپارٹ کے تاج کا سونے کا پتہ پونے آٹھ کروڑ میں نیلام

 
0
384

پیرس نومبر 20(ٹی این ایس)عظیم فرانسیسی سپہ سالار نپولین بوناپارٹ کے تاج سے نکالا گیا ایک سونے کا پتہ تقریبا پونے 8کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1804ء میں نپولین کی تاج پوشی کیلیے سونے کے پتوں والا تاج تیار کیا گیا، وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے 6پتے کم کردیے گئے۔تاریخی اہمیت کے حامل اس تاج کا ایک طلائی پتہ پیرس میں نیلامی کیلیے پیش کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ بولی کا اندازہ ڈیڑھ پونے دو کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم طلائی پتہ کئی گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوا اور اس سے 7کروڑ 72لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ۔