کے– الیکٹرک کے بعد حیسکو کی نا اہلی نے ایک اور انسانی جان لے لی

 
0
823

سجاول (ٹی این ایس)لاڈیوں کے قریب ٹرک پر 1 لکھ 32 ہزار وولٹیج بجلی کی تار گرگئی   کرنٹ لگنے سے نوجوان جانبحق ہو گیا۔  جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت  عقیل ولد نصیر مالانو کے نام سے ہوئی ،جو ہالا حیدرآباد کا رہائشی بتایا جا رہا ہے.لاڈیوں پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی منتقل کر دی،جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ہالا منتقل کر دی جائے گی.یاد رہے کہ حیسکو انتظامیہ کی نااہلی کے باعث روڈ اور محلوں میں بجلی کی تاریں لٹک رہی ہیں نااہل حیسکو انتظامیہ کی جانب سے سالوں سے بجلی کے تاریں تبدیل  نہ کرنے سے  ایسے واقعات معمول بن گئے ہیں ـ