ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج میں سہولت کاری کیس

 
0
419

کراچی ستمبر 29 (ٹی این ایس): کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج میں سہولت کاری سے متعلق کیس میں گواہوں کی مکمل فہرست کرنے کی رینجرز کی درخواست پر تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں. کیس کی مزید سماعت کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے. دہشت گردوں کے علاج میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم، رﺅف صدیقی، انیس قائم خانی، قادر پٹیل و دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے.
دوران سماعت رینجرز کے وکیل نے کہا کہ ہمیں جو جے آئی ٹی کی رپورٹ ملی ہے وہ مکمل نہیں، جبکہ فراہم کی جانے والی گواہوں کی فہرست بھی نامکمل ہے. رینجرز کے وکیل کے مطابق جو فہرست فراہم کی گئی ہے اس میں 16 گواہوں کے نام شامل ہیں جبکہ تفتیشی افسر کی فہرست میں 19نام ہیں. عدالت نے رینجرز کے وکیل کی درخواست پر تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ جے آئی ٹی انچارج کو آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا.عدالت نے رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی عبدالقادر پٹیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سرکاری وکیل کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی.
سماعت سے قبل رہنما پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے رﺅف صدیقی سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی جبکہ ڈاکٹر عاصم نے رﺅف صدیقی کو گلے لگایا.رینجرز کے وکیل کے مطابق جو فہرست فراہم کی گئی ہے اس میں 16 گواہوں کے نام شامل ہیں جبکہ تفتیشی افسر کی فہرست میں 19نام ہیں. عدالت نے رینجرز کے وکیل کی درخواست پر تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ جے آئی ٹی انچارج کو آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا.عدالت نے رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی عبدالقادر پٹیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سرکاری وکیل کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی.
سماعت سے قبل رہنما پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے رﺅف صدیقی سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی جبکہ ڈاکٹر عاصم نے رﺅف صدیقی کو گلے لگایا.