بھارتی چیک پوسٹ سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

 
0
361

بھارتی فوج نے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کو پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سمجھ کر فائرنگ کر دی
اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): بھارتی فوج نے وزیراعظم آزدا کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی۔راجہ فاروق حیدر کنٹرول لائن کے انتہائی قریب سفر کر رہے تھے۔بھارتی فوج نے وزیراعظم آزاد کمشیر کے ہیلی کاپٹر کو پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سمجھ کر فائرنگ کر دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد العزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ بھارتی چیک پوسٹ سے ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ طے شدہ حدسے تھوڑا آگے چلا گیا تھا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایل او سی کے قریب پرواز کی پیشگی کہ اطلاع دی جاتی ہے۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کا رنگ سفید رنگ کا ہے۔راجہ فاروق حید تروڑی گاؤں کے قریب سفر کر رہے تھے۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت اتار لیا گیا۔