صحت کارڈ سے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی: وزیراعظم

 
0
420

اسلام آباد 20 اگست 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے اجرا سے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولت میسرہوگی۔

خیبرپختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجرا حکومت خیبرپختونخوا کا ایک بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کے اجرا سے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولت میسرہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب غریبوں کے لیے کام کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ برکت ڈال دیتا ہے،دیگرصوبوں میں بھی صحت انصاف کارڈ دینےکے لیے دباؤ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی چیز اللہ کو اس سے زیادہ خوش نہیں کرتی کہ جب آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں اور اس سے بڑی کوئی خدمت ہو ہی نہیں سکتی کہ کسی غریب گھرانے میں بیماری ہو اور ان کے پاس علاج کرانے کے لیے پیسہ نہ ہو تو ان کے لیے کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب غریبوں کے لیے کام کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ برکت ڈال دیتا ہے،دیگرصوبوں میں بھی صحت انصاف کارڈ دینےکے لیے دباؤ ہوگا۔