معاملہ عدالت میں ہے ٗوزیر اعظم نواز شریف کیوں استعفیٰ دیں ٗ عدالت کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے ٗ طلال چوہدری

 
0
522

اسلام آبادجولائی17 (ٹی این ایس) :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے ٗوزیر اعظم نواز شریف کیوں استعفیٰ دیں ٗ عدالت کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے ٗ میں حیران ہوں کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف بات کرتی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ٗجے آئی ٹی نے قانونی شہادت کا حوالہ دیا ہے لیکن خود خلاف ورزی کی انہوں نے کہاکہ ہم ثابت کرینگے کہ جے آئی ٹی جانبدار تھی ٗ پیرا رولز کی پاسداری کی نہیں کی گئی انہوں نے کہاکہ ہم انصاف کی راہ میں کہیں بھی رکاوٹ نہیں بن رہے ہیں سب سے پہلے کہاگیا کہ جے آئی ٹی کے لوگ وزیر اعظم کے ماتحت ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اب معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے وزیر اعظم نوا زشریف کیوں استعفیٰ دیں سب کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف بات کرتی ہے ۔