سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم قائد اور 11 ستمبر منانے کا فیصلہ، قومی دنوں پر تدریسی عمل معطل جبکہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔گرمیوں کی چھٹیاں یکم مئی سے 30جون تک ہوں گی

 
0
356

کراچی جنوری 02 (ٹی این ایس): محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سندھ میں امتحانات اور چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھُٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی۔ یوم کشمیر ، یوم پاکستان، عید میلاد النبی ﷺ اورعرس شاہ لطیف پر تدریسی عمل معطل رہے گا اور تقریبات منائی جائیں گی۔سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم قائد اور 11 ستمبر بھی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئے گئے ہیں جس کے تحت تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔ تعلیمی اداروں میں اُساتذہ 3 بجے تک رہنے کے پابند ہوں گے۔ تعلیمی اداروں میں قومی دنوں میں تدریسی عمل معطل رہے گا جبکہ قومی دنوں کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔