وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 
0
377

لاہور جنوری 04 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنی کاروباری زندگی کا آغاز جوا سے کیا تھا۔شیخ رشید کشمیری مجاہدین کو پناہ دینے کی آڑ میں جوا کرواتے رہے۔لال حویلی کے باہر کشمیری مجاہدین کا بورڈ لگا کر جوا کرایاجاتا تھا۔شیخ رشید کے پاس 1985سے پہلے کچھ نہیں تھا مگر سیاست میں آنے کے بعد ان کے اثاثہ جات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔شیخ رشید نے یہ مال کشمیری مجاہدین کے خون پر جوا کرواکر بنایا ہے۔سابق آئی جی موٹروے ذوالفقار چیمہ نے بھی اس بارے میں اپنی کتاب میں لکھا ہے۔ذوالفقار چیمہ نے بطور ایس ایس پی راولپنڈی شیخ رشید کے آڈے پر چھاپہ مارا جس کی پاداش میں شیخ رشید نے اپنا سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے ان کاتبادلہ کروادیا تھا۔کشمیریوں کے خون پر ناجائز خوری کرنے والا ناقابل معافی جرم ہے۔شیخ رشید نے اب کرپشن کرنے کیلئے ریلوے میں برسوں سے قائم ویجیلنس سیل ختم کررہا ہے۔تاکہ وہ دس ہزار ریلوے ملازمین اپنے کاریندوں کو ذریعے بھرتی کرواسکے۔ان تمام جرائم کے ثبوت بھی موجود ہیں۔لہذا یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دیں جو شیخ رشید کے اثاثہ جات کی چھان بین کرے کہ شیخ رشید نے کس طرح مال بنایا ہے۔