آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اور اے این ایف کا مشترکہ گرینڈ ٹارگٹڈ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد

 
0
907

اسلام آباد جنوری 11 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد پولیس اور اے این ایف کی بھاری نفری نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر مشترکہ طورپر کیا، آپریشن ترنول کے علاقہ ڈورے گاؤں، بھارہ کہو کے علاقہ اٹھال گاؤں اور دیگر جگہوں پر کیا گیا۔  آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے کی، اس کے علاوہ  چاروں زونل ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، پولیس اور اے این ایف کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران سنیفرز کتے بھی شامل کیے گئے۔  اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ڈورے اور اٹھال گاوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔  برآمد شدہ  منشیات میں چرس، افیون، ہیروئن اور آئس شامل ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اس گرینڈ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے،  وفاقی دارالحکومت سے منشیات کا خاتمہ کرکے پاکستان کے روشن مستقبل کو محفوظ بناناہے۔  یہ ٹارگٹڈ آپریشن ضلع بھر میں اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔