نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف کوئی رعایت نہ برتنے کی ہدایت، تحریک انصاف نے جو سختی کرنی تھی کر لی پارٹی رہنما عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کریں اور مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، سابق وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

 
0
387

لاہور جنوری 12 (ٹی این ایس): کوٹ لکھپت جیل کے حکام کی جانب سے العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزر یر اعظم محمد نوازشریف سے اہل خانہ ، رشتہ داروں ،دوستوں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے،دو روز قبل شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنمائوں نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں،اس کے علاوہ سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی آگنائزنگ کمیٹی کو ہدایات جاری کی ہیں اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو سختی کرنی تھی وہ کر دی۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ عزت نفس ہر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا اور تمام معاملات کو دیکھیں۔نواز شریف نے کہا کہ عوام جانتی ہیں کہ میں نے اور شہباز شریف نے خدمت کی ہے اور ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نواز شریف نے شہباز شریف کے لیے پیغام بھی بھجوایا ہے جو انہیں اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔واضح رہے جمعرات کے روز  شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنمائوں نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں، نواز شریف اور اہل خانہ نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا ، مریم نواز اورحمزہ شہباز سمیت پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف سے ملاقات میں قانونی معاملات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاجبکہ نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے ملک کی معیشت اور عوام کے حالات بارے آگاہی حاصل کی ۔