ریحام خان نے بنی گالا میں تعمیر کی جانے والی مسجد کا کریڈٹ خود لے لیا، یہ وہ مسجد ہے جسے میں نے ڈیزائن کیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کے ہر کام کا کریڈٹ لینے پر ریحام خان کو کھری کھری سنا دیں

 
0
559

اسلام آباد جنوری 15 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں مسجد میں تعمیر کروا ئی ہے جہاں انہوں نے نماز جمعہ بھی ادا کی تھی۔تاہم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بنی گالا میں بننے والی مسجد کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ اس مسجد کو ڈیزائن کرنے والی میں تھی۔ریحام خان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ مسجد جس کو میں نے ڈیزائن کیا تھا لیکن مالک اور معمار کی ذاتی پسند کی وجہ سے مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی اور اب ایک معیاری سرگرمی کی طرح اس کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں ریحام خان نے کہا کہ یہ منصوبہ علی اصغر خان اور شبلی فراز کمپنی کی طرف سے تیار کیا گیا تھا،اور میں نے اس جگہ کا انتخاب کیا تھا تاکہ عمران خان اور ان کے محفاظ یہاں نماز ادا کر سکیں۔