کوئٹہ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کوچار ماہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کروایا جا سکا

 
0
343

کوئٹہ جولائی17(ٹی این ایس) کوئٹہ سے اغواء ہونے والے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کوچار ماہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کروایا جا سکا ،تفصیلا ت کے مطابق 15مارچ کو کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی سے اغواء ہونے والے سیکر ٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کو تین ماہ کا عر صہ گزر نے کے با وجود بازیاب نہ کروایا جاسکا ،عبداللہ جان کے اغواء کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے واقع کا نوٹس لیا تھا اور آئی جی پولیس کی جانب سے انکی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی سمیت دو تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجودمغوی سیکر ٹری کی بازیابی کے معا ملے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، دوسری جانب اغواء کے محرکات بھی تاحال معلوم نہ ہوسکے،عبداللہ جان کے بازیا ب نہ ہونے کی وجہ سے انکے اہل خانہ بھی قرب اور ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ،جبکہ انہوں نے اعلی حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ عبداللہ جان کو جلداز جلد بازیاب کروایا جائے