سپریم کورٹ نے ذوالفقار آئل ٹینکرز ٹرمینل کا نوٹس لیتے ہوئے آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو عدالت طلب کرلیا

 
0
315

کراچی جولائی17(ٹی این ایس ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذوالفقارعلی آباد ٹرمینل کا نوٹس لیتے ہوئے آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے مرکزی سنیئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی کو 13/07/2017کو کورٹ میں بلایا ۔سپریم کورٹ کے معزز جسٹس نے حکومت سندھ اور وفاقی وزرا سے کہا کہ آپ ذوالفقار آباد ٹرمینل کے لیے آپ آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے مرکزی سنیئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی سے مذاکرات کریں اور آئل ٹینکر کے مسائل فوری طور پر حل کریں چیف منسٹر سندھ ،چیف سیکرٹری سندھ،آئی جی پی سندھ اور ہوم سیکرٹری نے میر شمس شاہوانی کو کل 2:00بجے میٹنگ کے لیے بلا لیا ہے میر شمس شاہوانی اپنے وفد کے ہمراہ ہوم سیکرٹری سندھ کے آفس جائیں گے